ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر روز ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کا اعلان ٹویٹر اکائونٹ سے کیا۔ روز ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ فیصلہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ https://twitter.com/RossLTaylor/status/1476339755184902145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476339755184902145%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F273331- ان کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔ واضح رہے کہ روز ٹیلر نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ روز ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے جبکہ کیویز کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔