ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہےگا۔ شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں آج موسم خشک اور سردرہے گا۔ کل صبح کے دوران کہر پڑنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم شدید سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدیدسرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت دوپہر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد/ مطلع ابر آلود رہے گا۔ دالبندین، نوشکی، چاغی اورکوئٹہ میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔