ملک کی سرحدوں کی فکر کریں، بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، علیمہ خان نے کپتان کا پیغام سنادیا

ملک کی سرحدوں کی فکر کریں، بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، علیمہ خان نے کپتان کا پیغام سنادیا
کیپشن: ملک کی سرحدوں کی فکر کریں، بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، علیمہ خان نے کپتان کا پیغام سنادیا

ویب ڈیسک: علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ کسی صورت بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگوکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔القادر یونیورسٹی کیس میں چھ تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کو انہوں نے سزا سنانی ہے۔القادر کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلی عدالتوں میں ختم ہو جائینگے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی یہ پوچھ رہے ہیں مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے جب میں کیسز لڑ رہا ہوں۔ بانی نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ یا کسی باہر کے ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کرونگا۔ بانی نے کہا ہے کہ میں ہر کیس لڑونگا۔ بانی نے کہا نو مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔

بانی نے کہا جن لوگوں نے نو مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کر دیے گئے۔ بانی نے کہا نو مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ بانی نے پھر نو مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔26 نومبر کے احتجاج پر بھی بانی نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔

بانی نے کہا لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ بانی نے صرف دو مطالبات دہرائے ہیں 26 نومبر اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن۔دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی۔

بانی نے کہا ہے وہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ میں نہیں جائینگے۔

Watch Live Public News