(ویب ڈیسک ) یکم جنوری 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی جا سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔
پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔
اگلے 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.05 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہوکر 161.71 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔