ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی طلاق کے بعد سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد عماد کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان بھی ہنگامہ بن گیا۔
نائلہ راجہ، جو ایک ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل ہیں، نے ثانیہ اشفاق کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر نائلہ راجہ نے لکھا کہ اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن وہ ہتکِ عزت کے مقدمے کے خوف سے انہیں سامنے نہیں لا رہا، تو یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ ہتکِ عزت کا قانون صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لاگو ہوتا ہے، اگر کسی کے پاس واقعی ٹھوس شواہد ہیں تو کوئی انہیں پیش کرنے سے نہیں روک سکتا، ڈرامہ کرنے یا پردے کے پیچھے بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے ایسے افراد کو چاہیے کہ اپنے ثبوت متعلقہ قانونی اداروں کے سامنے پیش کریں، ورنہ یہ سچ سامنے لانا نہیں بلکہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

نائلہ راجہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ردِعمل مزید شدید ہو گیا، کئی صارفین نے ان کے لہجے اور بیان کو نامناسب قرار دیا۔
تاحال اس معاملے پر عماد وسیم یا ثانیہ اشفاق کی جانب سے نائلہ راجہ کے حالیہ بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ نائلہ راجہ نے جولائی 2025 میں اُس وقت شہرت حاصل کی جب سوشل میڈیا پر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئیں، جنہیں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہی تھیں، جس کے بعد اس معاملے پر عوامی بحث شروع ہوگئی تھی۔