ویب ڈیسک: نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی صورت میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جسے حکومت کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کل قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔