سوشل میڈیا صارفین نے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر شفقت امانت علی اور ریشم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوشل میڈیا صارفین نے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر شفقت امانت علی اور ریشم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: سوشل میڈیا صارفین نے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر شفقت امانت علی اور ریشم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکار شفقت امانت علی کی آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی پسند کی جاتی ہے۔ انہوں نے "متھوا"، "کھماج"، "اکھیاں"، "جیا نہ جائے" اور "تیری جھکی نظر" جیسے مقبول گیتوں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

حال ہی میں، برائیڈل کاؤچر ویک میں شفقت کی پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی، جہاں انہوں نے اپنے گانے "آنکھوں کے ساگر" کی پیشکش کی۔

اب، شفقت امانت علی ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل "پہلی سی محبت" کا کور ورژن ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ اس گانے کی ویڈیو میں معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو 31 دسمبر کو ریلیز ہو گا۔ ریشم نے ویڈیو کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

تاہم، گلوکار کو ویڈیو میں بطور ہیرو رومانوی کردار ادا کرنے پر عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا، جبکہ بعض نے ویڈیو کو مایوس کن اور نامناسب قرار دیا۔ اس کے علاوہ، کچھ صارفین نے شفقت امانت علی کی عمر کے حوالے سے طنزیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔

Watch Live Public News