پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم

پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم
کیپشن: پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم

ویب ڈیسک: پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی قرعہ اندازی کے ذریعے جاری ہے، جبکہ تیسرے فیز کا آغاز جنوری 2025 سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق، 50 سے 55 ہارس پاور ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، جبکہ 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹرز بلا سود قرض پر دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن کر خوش ہیں، اور حکومت پنجاب کسانوں کو فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عملی طور پر کسانوں کے ساتھ ہے اور کھوکھلے نعروں کے بجائے انہیں جدید زرعی مشینیں فراہم کر کے کاشتکاری میں خود کفالت حاصل کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

Watch Live Public News