(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے اس بیان پر یو اے ای کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیان سے مایوسی ہوئی ہے، یمن سے متعلق تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے والے جہازوں پر اسلحہ نہیں تھا، بندرگاہ پر جہاز یمنی گروپ کے لیے نہیں اماراتی فورسز کے لیے تھے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ذمہ داری سے نمٹنا چاہیے۔ یمن کی حالیہ صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے، سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حملہ حیران کُن تھا۔