ویب ڈیسک: لاہور میں دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا، لاہور ایئرپورٹ پر کل سے 9 فلائٹس منسوخ، 20 تاخیر کا شکار ہیں۔
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے، حدِ نگاہ صرف چند سو میٹر ہونے پر آپریشن معطل کیا گیا۔
دھند نے دیکھنے کی صلاحیت انتہائی کم کر دی،دھند کے باعث پروازیں اسلام آباد میں لینڈ کریں گی، کل بھی موسمی خرابی کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد پر اتریں گیں۔
مسافروں کو ایئر لائنز انتظامیہ سے تازہ معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے، مسافروں کو فلائٹ شیڈول اپ ڈیٹس چیک کرنے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
لاہور میں زمینی سفر بھی متاثر ہو کر رہ گیا، دھند نے شہر کو گھیر لیا، دھند کی وجہ سے زمینی ٹریفک اور سفر میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔