توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد
کیپشن: Tosha Khana, 190 million pounds case: Imran Khan's pleas against jail trial rejected

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ان دونوں مقدمات کی سماعتیں جیل میں ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں کہ یہ سماعتیں جیل سے باہر عدالتی کمپلیکس میں کی جائیں تاہم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد ہوگئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنادیا جبکہ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے۔

 یاد رہے عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔ 

Watch Live Public News