190ملین پاؤنڈاسکینڈل:4اہم شخصیات کےپاسپورٹس بلاک

190ملین پاؤنڈاسکینڈل:4اہم شخصیات کےپاسپورٹس بلاک
کیپشن: 190ملین پاؤنڈاسکینڈل:4اہم شخصیات کےپاسپورٹس بلاک

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چار اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔ ملک ریاض اور علی ریاض کے پاسپورٹ  وزارت داخلہ نے بلاک کردیے۔سابق مشیر شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بھی بلاک کردیے گئے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ نیب کی سفارش پر بلاک کردیے۔

یاد رہے کہ نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

Watch Live Public News