واشنگٹن کے قریب گرکر تباہ ہونے والے طیارے میں روسی ، امریکی فگر اسیکٹرز سوار تھے

واشنگٹن کے قریب گرکر تباہ ہونے والے طیارے میں روسی ، امریکی فگر اسیکٹرز سوار تھے

(ویب ڈیسک ) واشنگٹن  ڈی سی کے قریب گرکر تباہ ہونے والے طیارے میں روسی ، امریکی فگر اسیکٹرز  بھی  سوار تھے۔

امریکی فگر اسکیٹنگ کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے  کہ  ریگن واشنگٹن نیشنل ایئر پورٹ کے قریب  ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا جانے والے کمرشل طیارے کے مسافروں میں گزشتہ ہفتے کی یو ایس فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے  والے   فگر اسکیٹرز، کوچز اور ان کی  فیملی  شامل تھی۔

نیشنل گورننگ باڈی نے متاثرین میں سے کسی کی شناخت نہیں کی۔ لیکن بیان میں کہا گیا ہے کہ  فگر اسکیٹنگ کمیونٹی کے "متعدد ممبران" اس طیارے پر سوار تھے جو بدھ کی شام کو وکیٹا، کنساس سے روانہ ہوا تھا۔

یو ایس فگر اسکیٹنگ نے بیان میں کہا کہ "ہم اس ناقابل بیان سانحے سے سخت تکلیف میں ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کو اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔"

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بریفنگ میں کہا ہے کہ   روسی فگر اسکیٹرز اور دیگر روسی شہری اس طیارے میں سوار تھے جو واشنگٹن پہنچ رہا تھا۔ یو ایس فگر اسکیٹنگ  چیمپئن شپ وکیٹا   میں 21-26 جنوری تک منعقد ہوئی۔

طیارے میں  سابق عالمی چیمپئن:

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS نے ایک ذرائع  کا حوالہ دیتے ہوئے   بتایا کہ  روسی فگر اسکیٹر ایوجینیا شیشکوا اور وادیم نوموف تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھے۔ انہوں نے 1994 میں جوڑےپیئر سکیٹنگ میں عالمی چیمپئن شپ جیتی اور مبینہ طور پر کم از کم 1998 سے امریکہ میں مقیم تھے، جہاں انہوں نے نوجوان آئس سکیٹرز کو تربیت دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امید نہیں ہے

ڈی سی فائر اور ای ایم ایس کے سربراہ جان ڈونیلی نے کہا کہ حکام کو یقین نہیں ہے کہ کوئی زندہ بچ گیا ہے۔ اب تک طیارے سے 27 اور ہیلی کاپٹر سے ایک کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

امریکن ایئر لائنز کے سی ای او رابرٹ آئسوم نے پریس کانفرنس کے آغاز کے دوران صحافیوں کو بتایا، میں پیش آنے والے حادثے کے لیے اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں  اور فوجی طیارے میں سوار افراد کے لیے بھی۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے اس وقت ہم نہیں جانتے کہ فوجی طیارہ (امریکن ایئر لائن) کی پرواز کے راستے میں کیوں آیا۔"

حادثے کا شکار پرواز سے ایک امریکی فگر اسیکٹر کو روک دیا گیا

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے والی امریکی پرواز سے ایک امریکی فگر اسکیٹر کو روک دیا گیا۔جون ماراویلا کا کہنا ہے کہ  کتا سوار ہونے کے لیے بہت بڑا تھا،اس لئےپرواز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی،وکیٹا، کنساس سے واشنگٹن ڈی سی تک 14 گھنٹے کی ڈرائیو واپس کرنے کا فیصلہ کیا،ہوائی جہاز میں تقریباً 14 فگر اسکیٹرز تھے۔

Watch Live Public News