ویب ڈیسک: بھاٹی گیٹ کے افسوسناک واقعے سے متعلق سامنے آنے والے بیانات کے بعد صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ذاتی طور پر شدید شرمندہ ہیں اور عوام سے معافی کی طلبگار ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہی معلومات آگے شیئر کیں جو انہیں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔ ان کے مطابق اخلاقی طور پر وہ استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار تھیں، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ان کی کوئی کوتاہی شامل نہیں۔
میں ذاتی طور پر بھی بہت شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں۔ انتظامیہ جو بتا رہی تھی، وہ مجھے شیئر کرنا پڑا۔ استعفے کے لیے بھی تیار تھی لیکن وزیراعلیٰ کا حکم تھا کہ میری غلطی نہیں ہے, عظمیٰ زاہد بخاری@AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/H9Fml4VPNh
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) January 29, 2026
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عظمیٰ بخاری کا نام سامنے آیا، لیکن ان کا بھاٹی گیٹ واقعے سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق عظمیٰ بخاری کو بھی وہی معلومات دی گئی تھیں جو دیگر متعلقہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں، اس لیے انہیں ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اصل ذمہ داری ان عناصر پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔