لاہور میں بسنت فیسٹیول کی واپسی سےمختلف کاروبار چمک اٹھے

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی واپسی سےمختلف کاروبار چمک اٹھے
کیپشن: لاہور میں بسنت فیسٹیول کی واپسی سےمختلف کاروبار چمک اٹھے

ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت فیسٹیول کی خوشیوں کی واپسی کے ساتھ ہی مختلف کاروبار بھی ایک بار پھر چمک اٹھے ہیں۔ شہری بسنت کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا اثر مارکیٹوں میں نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رات کے وقت پتنگ بازی کے لیے شہری بڑی تعداد میں سرچ لائٹس خرید رہے ہیں۔ مارکیٹ میں چھوٹی اور بڑی سائز کے ساتھ مختلف ڈیزائنز اور جدید فیچرز والی سرچ لائٹس دستیاب ہیں، جن کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب سرچ لائٹس کی قیمتیں 2 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے تک ہیں اور بسنت کی تیاریوں کے باعث ان کی فروخت میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بار بسنت فیسٹیول کو نئے، منفرد اور محفوظ انداز میں منانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاکہ آئندہ اس ثقافتی تہوار پر کسی قسم کی پابندی عائد نہ ہو اور یہ روایت برقرار رہ سکے۔

Watch Live Public News