سونےکی فی تولہ قیمت میں 35ہزار500 روپے کی تاریخی کمی

سونےکی فی تولہ قیمت میں 35ہزار500 روپے کی تاریخی کمی
کیپشن: سونےکی فی تولہ قیمت میں 35ہزار500 روپے کی تاریخی کمی

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 روز سے تاریخی اضافے کے بعد آج تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1106 روپے کمی ریکار ڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 11 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News