انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد شایان انجری کی وجہ سے انڈر19 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی  کے مطابق محمد شایان کو سیناریو بیسڈ میچ میں ناک پر فاسٹ باؤلر کی گیند لگی، ناک پر گیند لگنے کے بعد محمد شایان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  اسپتال میں محمد شایان کے ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

پی سی بی کے مطابق محمدشایان کی جگہ نئے کھلاڑی کی شمولیت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان انڈر19 ٹیم نے یکم فروری کو بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلنا ہے۔

Watch Live Public News