قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی۔ تفصیلات کے مطابق باغ اسٹالینز کے آئیکن پلیئر کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شائقین پریمیئر لیگ کےلیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، کے پی ایل کا سوچا ہے۔ اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔ قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ہر اننگز میں70، 80 رنز بنانا آسان نہیں ہیں کیونکہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں محنت بھی درکار ہوتی ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ رضوان کی جگہ ٹی ٹ20 میں کوئی نہیں لے سکتا. آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا. ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی اور اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلےباز ٹی ٹوئنٹی کھیلےگا تو بطور اسپیشلسٹ بلےباز ہی کھیلےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوستی یاری پر اسکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔