دبئی کے میوزیم میں بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی تقریب، بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے

دبئی کے میوزیم میں بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی تقریب، بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے
دبئی: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں آج اپنی والدہ اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ بینظیر بھٹو کامومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں کسی بھی پاکستانی شخصیت کے رکھے جانے والا پہلا مجسمہ ہوگا کہ جس کی تقریب رونمائی آج بروز 30 جولائی ہوگی۔ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بنے والی بے نظیر بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن تھیں، انہیں 27 دسمبر 2007 کے روز راولپنڈی میں 54 سال کی عمر میں انتخابی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے 1روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النیہان سےملاقات بھی کریں گے، ملاقات میں پاک امارات تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے صدرکے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔