ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست ہوئی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے نوٹس جاری کیے۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا، ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔