پبلک نیوز: بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک موجودچندعناصرپاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنےمذموم مقاصد کیلیےاستعمال کرتے ہوئےجھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتےہیں۔یہ عناصرپاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرنےکیلیےپاکستان کی عوام کوملکی ادروں کیخلاف اکسانے اورملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کےمجرم ہیں۔ یہ کردارخودساختہ اورمن گھڑت جھوٹ پھیلا کرپاکستان کی سیکیورٹی کےضامن اداروں کیخلاف زہراگلتےرہتے ہیں،ان عناصر کےساتھ ساتھ اکبرحسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے۔
اکبرحسین نے 9 مئی واقعات کےدوران عوام کو انتشار اورشرپسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا۔اکبر حسین بیرون ملک بیٹھ کرمسلسل پاک فوج کیخلاف جھوٹا اورمنفی پروپیگنڈا کرتا نظر آتا ہےحالانکہ ماضی میں وہ خود بھی اسی فوج کا حصہ رہ چکا ہے،ریٹائرمنٹ کےبعد مُلک دشمن عناصرکی ایما پراکبرحسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑاہوگیا، اکبرحسین پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتارہا۔
اکبرحسین کی جانب سےایکس اکاؤنٹ پرخیبر پختونخواہ میں بدامنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہیں جبکہ بلوچستان میں ہونےوالےدہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے،یہ بھگوڑے شرپسند ملک دشمنی میں اس حدتک گرچکے ہیں کہ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اکبر حسین پرغداری اورفارن فنڈنگ پرکام کرنے کے الزامات بےشمارشواہد اور ثبوتوں سےثابت ہوچکے ہیں۔
اکبرحسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پراکسانے سےمتعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے۔اکبر حسین کو بغاوت،دہشت گردی، تشددپراکسانے کی پاداش میں مفرورقرار دیا جانا چاہیے، اکبرحسین کی ملک دشمنی پر اس کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔