مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے بڑے فیصلے ، اہم پراجیکٹس کی منظوری

مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے بڑے فیصلے ، اہم پراجیکٹس کی منظوری

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  اہم پراجیکٹس کی منظوری دیدی گئی ہے۔

فنکاروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم

پنجاب کابینہ نے  فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔ معروف گلوکارہ تصور خانم کی طرف سے رہائش کی درخواست کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

پیڈ انٹرن شپ پروگرام

کابینہ نے چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری  بھی دیدی۔ تمام محکموں کو پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت  2ہزار طلبہ کے لئے تین ماہ کی انٹر ن شپ اور ماہانہ 25ہزار ملے گا۔

ای بائیک پراجیکٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز  جیسے ڈاکومنٹس، رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ وغیرہ کے چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای بائیک سکیم میں مزید 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ہمت کارڈ: 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے  ہمت کارڈ کے لیے سپیشل افراد کی تصدیق انکی دہلیز پر جا کرنے کی ہدایت  کی ہے، کام کرنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ ملے گا،ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر10ہزار500 کرنے کی کاحکم دیا گیا ہے۔ 

دفعہ 144 ترامیم: 

اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے  ضابطہ فوجداری 1898کے تحت دفعہ 144میں ترامیم کردی ہے۔جس کے تحت اب  ڈپٹی کمشنر30دن، ہوم سیکرٹری 90دن، اور کابینہ زیادہ مدت کے لئے دفعہ 144لگا سکے گی۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ  حکومت ماں کی طرح ہوتی ہے، سب کا خیال رکھنا ہے،فنکار اپنے خاندان کا ہی نہیں بلکہ قوم ایک فرد ہوتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ  پرائس کنٹرول اور لا اینڈ آڈر میری سب سے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ نرخ کنٹرول کرنے میں ناکامی ڈپٹی کمشنر کی ناکامی سمجھی جائے گی۔ ہر شہر کی ڈیمانڈ کے مطابق سبزیاں کاشت کی جائیں تاکہ نقل و حمل کے اخراجات میں کمی ہو۔

اجلاس میں  صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز نے  شرکت کی۔

Watch Live Public News