پنجاب کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری 

پنجاب کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری 

(ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم   رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ   اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے  کہاکہ   ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں۔ 

وزیر تعلیم   نے کہا کہ  ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔  نئی ای-ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کی ہے۔ پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا مشکور ہوں۔

Watch Live Public News