سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 74 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 16 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں جو اب تک ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کی بہترین کارکردگی ہے۔ 47 سالہ اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے ایڈورڈز کے پاس تھا جنہوں نے انگلینڈ چیمپئنز کیخلاف 3 اوورز میں 11 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کا 75 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 8 یں اوور میں ہی پورا کر لیا تھا۔ شرجیل خان 32 جبکہ صہیب مقصود 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Watch Live Public News