ہوشے ویلی میں لینڈسلائیڈنگ، لاپتا جرمن کوہ پیما کی تلاش جاری

ہوشے ویلی میں لینڈسلائیڈنگ، لاپتا جرمن کوہ پیما کی تلاش جاری
کیپشن: ہوشے ویلی میں لینڈسلائیڈنگ، لاپتا جرمن کوہ پیما کی تلاش جاری

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے علاقے ہوشے ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن خاتون کوہ پیما کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق دو غیر ملکی خواتین کوہ پیما 28 جولائی کو لیلی پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک کوہ پیما، کروس مرینہ ایوا، کو گزشتہ روز کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا تھا، جبکہ دوسری خاتون، لورا ڈاہلمائر، زخمی حالت میں لاپتا ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور ماہر کوہ پیما ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ زمینی راستوں سے بھی تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق مشکل موسم اور پہاڑی علاقے کی دشوار گزار صورتحال کے باوجود امدادی ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کوہ پیماؤں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News