(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے انکا رکے بعد پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کےخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کیا ، ٹورنامنٹ انتظامیہ نے بھارتی انکا ر کے بعد پاکستان کو فاتح قراردیا۔
خیال رہے کہ ڈبلیو سی ایل کا سیمی فائنل میں بھارت اور پاکستان کےدرمیان شیڈول تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم مدمقابل ہو گی۔
قبل ازیں گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا تھا، بھارت نے شیکھر دھون، یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، پیوئش چاولہ کے انکار پر بائیکاٹ کیا تھا، گروپ میچ میں انکار پر پاکستان کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔