(ویب ڈیسک ) گجرات میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی 4 قیمتی زندگیاں نگل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر 4بچے بارش کے جمع پانی میں ڈوب گئے،ریسکیو اور مقامی غوطہ خوروں نے بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔
چاروں بچے پانی میں بھینسوں کو نہلا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گئے۔جاں بحق بچوں کی شناخت وقاص، سمیع اللہ، محمد علی اور علی حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔