نوجوان کہیں یا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے تو یہ ہر چیز کو الٹ سکتے ہیں،محسن نقوی

نوجوان کہیں یا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے تو یہ ہر چیز کو الٹ سکتے ہیں،محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کو دو چار ہزار روپے یا ٹیبلٹس دے کر ٹھیک کرلیں گے،تو ایسا نہیں ہو سکتا،نوجوان صرف چاہتے ہیں کہ نظام ٹھیک ہو اور روزگار مل جائے اور جائز طریقے سے ملے۔نوجوان کہیں یہا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے تو یہ ہر چیز کو الٹ سکتے ہیں۔

اکنامک سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے سسٹم میں اصلاحات ضروری ہیں ۔شرکاء نے مسائل کے ساتھ ساتھ ان کا حل بھی بتایا ہے۔بین الاقوامی سطح پر ملک کا تشخص بہتر ہوا ہے۔موجودہ نظام کو چلانے میں کاروباری طبقہ بھی شامل ہے۔موجودہ نظام میں ہر چیز بری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے مسائل کا حل ممکن ہے،انتظامی لحاظ سے صوبوں کو تقسیم کرنا ہوگا، عام آدمی کو سستا انصاف، روزگار اور بہتر زندگی کی دتلاش ہے۔ ترقی کے عمل کو تیزی سے بڑھانے کیلئے نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی طرف جانا ہوگا۔نظام کی تنظیم نو کے بغیر بہتری ممکن نہیں ،

محسن نقوی نے کہا کہ کاروباری طبقے کو کلیدی کردار دیئے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی، آبادی کا بڑھتا دباؤ بھی مسائل کی بڑی وجہ ہے۔مالیاتی ماڈل کو نچلی سطح تک لے کر جانا ہوگا۔سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں سوچنا ہوگا۔ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہے،ملکی مسائل کے حل کیلئے دانشور طبقہ  اور میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔حکومت وکلاء برادری اور کاروباری طبتے کو ہر ممکن سہولت دے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کو دو چار ہزار روپے یا ٹیبلٹس دے کر ٹھیک کرلیں گے،تو ایسا نہیں ہو سکتا،نوجوان صرف چاہتے ہیں کہ نظام ٹھیک ہو اور روزگار مل جائے اور جائز طریقے سے ملے۔نوجوان کہیں یہا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے تو یہ ہر چیز کو الٹ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News