موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرے گی،محسن نقوی

موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرے گی،محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل متعدد مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہے جتنے بھی مضبوط ہو جائیں، اگر ہمارا نظام درست نہیں ہوگا تو اس کا مکمل فائدہ نہیں ملے گا۔فیلڈ مارشل متعدد مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔صرف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ہی نہیں، میری ذاتی رائے ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی نظام کی بہتری کے لیے ساتھ آنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت مکمل کرے گی۔میں صدارتی نظام کی حمایت یا اس پر بات نہیں کر رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق معاملات آزاد کشمیر کی حکومت دیکھ رہی ہے، اس میں میرا کوئی کردار نہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا، وزارتِ خارجہ میں نہیں جا رہا۔

Watch Live Public News