ویب ڈیسک: عوام کیلئے بری خبر آگئی۔ وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی۔
وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اگلے پندرہ روز کے لیے اعلان آج رات کیا جائے گا۔قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔