دوستی ختم کیوں کی؟ خاتون ٹک ٹاکرز نے سہیلی کے گھر پر فائرنگ کروادی 

دوستی ختم کیوں کی؟ خاتون ٹک ٹاکرز نے سہیلی کے گھر پر فائرنگ کروادی 

(ویب ڈیسک )  لاہور ہیئر کے علاقے میں خواتین ٹک ٹاکر ز نے  دوستی چھوڑنے پر  اپنی سہیلی کے  گھر پر فائرنگ کروا دی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیئر پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین ، نمرہ اور اسکے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمہ متاثرہ لڑکی اجالا کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ  دوستی چھوڑنے پر پہلے سوزین اور نمرہ نے دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروائی۔ ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی ۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے دوستی چھوڑنے پر اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ سوزین ، نمرہ اور انکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوشیشیں جاری ہیں۔

Watch Live Public News