(ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کیلئے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاق کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔اس دوران ملک بھر میں مجالس و جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔