پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد  ممبر اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہوگئے

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد  ممبر اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شامل ہوگئے

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد  ممبر اسمبلی  نے وزیر اعظم شہباز شریف  سے ملاقات کی اور   ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی  نے  ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔

 وزیراعظم  نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

Watch Live Public News