شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، کتنا عرصہ کرکٹ سے باہر رہنے کاامکان؟

شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، کتنا عرصہ کرکٹ سے باہر رہنے کاامکان؟

ویب ڈیسک: پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، شاداب خان کی انگلینڈ میں رواں ہفتے سرجری کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا ہے،  ڈاکٹرز نے شاداب خان کو سرجری تجویز کی ہے۔

سرجری کے بعد شاداب خان تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔

Watch Live Public News