مالی سال 25ء کا اختتام، سال میں سونے کی قیمت میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا؟

مالی سال 25ء کا اختتام، سال میں سونے کی قیمت میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا؟

(ویب ڈیسک)  مالی سال 25ء کے اختتام پر صرافہ مارکیٹ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا سالانہ 956 ڈالر مہنگا ہوا،  مالی سال 25ء کے اختتام پر فی اونس سونا 3282 ڈالر فی اونس ریکارڈ ہوا۔

خیال رہےکہ  مالی سال 24ء میں سونے کی فی اونس قیمت 2326 ڈالر تھی۔

پاکستان میں فی تولہ سونا سالانہ 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا، مالی سال 25ء کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے رہی۔

خیال رہے کہ  مالی سال 24ء کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی۔

 مالی سال 25ء کے اختتام پر چاندی کی فی تولہ قیمت سالانہ 932 روپے بڑھی، مالی سال 25ء کے اختتام پر فی تولہ چاندی 3782 روپے پر ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے  کہ   مالی سال 24ء کے اختتام پر فی تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے تھی۔

صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ   سونے کی بڑھتی قیمتوں کے سبب چھوٹے صرافہ تاجر دیوالیہ ہوچکے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ سونے کی قیمتوں کیلئے ریگولیٹر قائم کرے۔

Watch Live Public News