وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اور شہداء کے ورثا کو بھر پور پیکج دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اور شہداء کے ورثا کو بھر پور پیکج دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ،  گذشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی ۔ 

وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی فرداً فرداً عیادت کی، وزیر اعلیٰ نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو گلدستے پیش کئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

  علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں نے انتہائی جوانمردی سے خودکش حملے کو ناکام بنایا،  ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے ورثا کو صوبائی حکومت کی طرف سے بھر پور پیکج دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات،  چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

Watch Live Public News