(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سانحہ سوات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے کا پہلا ذمہ دار زیڈ کےبی نجی کنٹریکٹر کو قرار دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایریگیشن محکمے نے بند باندھنے کی اجازت دی،ا یریگیشن حکام نے سوات ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی، اے ڈی سی ریلیف، اور ریسکیو 1122 نے کوئی قدم نہ اٹھایا۔ پانی کی سطح واقعے سے قبل 6000 کیوسک، معمول کے قریب تھی، آبپاشی سے متعلق پیغام واقعے سے پہلے واٹس ایپ گروپ میں شیئر ہوا۔دیگر پیغامات واقعے کے بعد یا آس پاس کے وقت موصول ہوئے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعے سے پہلے پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق تھا، نقشہ جات کی منظوری دینے والے اداروں کی نشاندہی بھی زیرِ غور ہے۔
کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور وقت پر تحقیقات جاری ہیں۔