ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے فی تولہ کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے فی تولہ کمی
کیپشن: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے فی تولہ کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 41 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 24 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

Watch Live Public News