پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا بڑاجرم ہے ،ڈاکٹروکٹرگاؤ

پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا بڑاجرم ہے ،ڈاکٹروکٹرگاؤ

(ویب ڈیسک) معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ  کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا بڑاجرم ہے۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سےمتعلق سیمینارمیں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے،دریائےسندھ کے حوالے سے بھارت مکمل ناانصافی کررہا ہے،کروڑوں لوگوں کیلئے پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرائم میں شمارہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے کہا پانی پاکستان جانے نہیں دیں گے، پانی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دینا بڑاجرم ہے۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی دنیا کے سامنے بے نقاب کی جائے،پاکستان اور چین باہمی  تعاون سے کئی کام کرسکتے ہیں، سندھ طاس معاہدے  کی خلاف ورزی پوری دنیا کے سامنے بےنقاب کی جائے۔

Watch Live Public News