ویب ڈیسک: سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی عید الفطر 2025 کی خصوصی پیشکش ' سکندر' ایڈوانس بکنگ میں توقع سے کم ریسپانس حاصل کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 29 مارچ کی دوپہر 3 بجے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سکندر نے بھارت کی ٹاپ 3 نیشنل سینما چینز PVRInox اور Cinepolis میں 1.07 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے ہیں اور حتمی ایڈوانس بکنگ کے لیے اس کا ہدف 1.75 لاکھ ٹکٹوں تک کا ہے۔
ایڈوانس بکنگ کی اس تعداد کے ساتھ امکان ہے کہ سکندر ریلیز کے پہلے روز 30 سے 32 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی جو کہ سال کے دوران سلمان خان کے قائم کردہ اعلیٰ معیارات کے مطابق نہیں ہے۔
اس فلم کی تمام تر کامیابی کا بوجھ سلمان خان کے کاندھوں پر موجود ہے کیوں کہ اس وقت سینما میں کوئی اور چیز سکندر کی راہ میں رکاوٹ بن کر حائل ہونے کے لیے موجود نہیں ہے۔
ملٹی پلیکسز کے مقابلے سنگل اسکرینوں میں پری سیلز بہتر ہیں لیکن اس کی وجہ اس کی قسم بھی ہے کیونکہ یہ ایک بہت ہی نان ملٹی پلیکس فلم ہے، جو بنیادی طور پر بڑے پیمانے پر سامعین کو اپیل کرتی ہے۔
سینما تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کا بزنس ابتدائی 3 دنوں میں مضبوط ہونا چاہیے اور امید ہے کہ اس دوران یہ 100 کروڑ کے ہندسے کو چھو لے گی، کیوں کہ یہ ایک بھرپور فلم ہے اور اس کا آغاز بھی بھرپور ہنا چاہیے۔
سکندر‘ جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن ہے اور ہدایتکاری اے آر مروگادوس نے کی ہے، جو آج اتوار، 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سکندراتوار کو ریلیز ہو رہی ہے جو کہ عام طور پر جمعہ کی روایتی ریلیز سے مختلف ہے، اس سے پہلے سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی اتوار کو ریلیز کی گئی تھی، اگر سکندر ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، تو یہ باکس آفس کے تمام ریکارڈز توڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
فلم ‘ سکندر‘ میں اداکارہ رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور فلم کے دیگر اہم اداکاروں میں کاجل اگروال، پراتیک ببر، ستھیراج، شرمان جوشی اور انجنی دھاون شامل ہیں۔