وزیر اعلی مریم  کے حکم پر زائد کرایوں  کیخلاف  کریک ڈاؤن ، 33 لاکھ روپے  مسافروں کو واپس 

وزیر اعلی مریم  کے حکم پر زائد کرایوں  کیخلاف  کریک ڈاؤن ، 33 لاکھ روپے  مسافروں کو واپس 

(ویب ڈیسک )  وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ،پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن،اوورچارجنگ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن،وزیر اعلی کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

تمام اضلاع میں محکمہ ٹرانسپورٹ کااوورچارجنگ گرینڈ آپریشن کیا گیا اور مختلف اضلاع میں مسافروں کو33لاکھ40 ہزار  روپے سے زائد واپس دلائے گئے اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور1333 سے زائد گاڑیوں پر اوورچارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔ایک مسافر نے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شکریہ وزیراعلی،پہلی دفعہ عید پر گھر جانے والے پردیسیوں کا کسی کو خیال آیا۔ اوورچارجنگ کی رقم واپس ملنے پر بزرگ خواتین مسافروں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر مسافروں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن99030222 042 بھی قائم کردی گئی-محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور افسران کی عید چھٹیاں منسوخ کردی گئی،افسراور اہلکار اب فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ عید کے ایام میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا سپیشل سکواڈعام بڑے بس سٹینڈزپرموجود رہے گا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسروں اور سٹاف کو شاباش دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صرف مقررہ کرایہ ہی ادا کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ کرائے نامے گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نمایاں آویزاں کئے جائیں۔

Watch Live Public News