بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ 29 مارچ 2026 کو ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے خاندان میں اضافہ ہو گیا ہے اور بیٹے کی آمد نے ان کی خوشیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کا بڑا بیٹا وایو اپنے چھوٹے بھائی کے استقبال کے لیے بے حد پرجوش ہے، جبکہ اس نئی زندگی کی آمد نے ان کے گھر کو خوشی اور محبت سے بھر دیا ہے۔ انہوں نے اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا سے مئی 2018 میں شادی کی تھی، جبکہ اگست 2022 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام وایو رکھا گیا تھا۔

Watch Live Public News