ویب ڈیسک: ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ علی رضا تنگسیری شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع پہلے ہی دعویٰ کر چکے تھے کہ 26 مارچ کو ایرانی اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ یہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا، جہاں علی رضا تنگسیری کو ہدف بنایا گیا۔