اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے۔نائب وزیراعظم چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق  پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی ہم آہنگی اور باقاعدہ مشاورت سے عبارت ہے۔
نائب وزیراعظم کا دورہ علاقائی پیش رفت، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔ اسحاق ڈارکا دورہ، گزشتہ روز کندھے کے معمولی فریکچر کے بعد ڈاکٹرز کے آرام کے مشورے کے باوجود، چین کی اہمیت کا واضح مظہر ہے۔

Watch Live Public News