مقبوضہ کشمیر  کے عوام  کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار

مقبوضہ کشمیر  کے عوام  کا پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار

(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے شہری نے کشمیر کی آزادی کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امید کی واحد کرن قرار دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے بڈگام بازار سے کشمیری شہری کا بذریعہ ویڈیو پیغام  کہنا تھا کہ سپاہ سالارِ امت   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر     مقبوضہ کشمیر  کے عوام آپ کے منتظر  ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کو بھارتی قبضہ  سے آزاد کروائیں۔

کشمیر ی  شہری  نے کہا کہ آپ نے بھارت کو جو جنگ میں سبق سکھایا ہم سب بہت خوش ہیں ، اللہ اور اس کے رسول ﷺکے بعد کشمیریوں کی امید آپ ہیں۔

کشمیری شہری کا پیغام  پاکستان اور اس کی افواج کی قیادت کے ساتھ کشمیریوں کےگہرے اعتماد اور والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News