بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان
کیپشن: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان ہے، جو منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔

نیپرا کل (منگل) سی پی پی اے کی جانب سے فروری کے لیے دی گئی درخواست پر عوامی سماعت کرے گا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ فروری میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.15 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی بجلی کی لاگت 8.37 روپے فی یونٹ تھی۔ پہلے سے طے شدہ ریفرنس لاگت 6.73 روپے فی یونٹ تھی، جس کے فرق کی بنیاد پر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس میں کے الیکٹرک (کراچی) سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین شامل ہوں گے۔

Watch Live Public News