رواں سال جنوری تا مارچ پاکستان میں تیل و گیس کے 11 بڑے ذخائر دریافت

رواں سال جنوری تا مارچ پاکستان میں تیل و گیس کے 11 بڑے ذخائر دریافت

(ویب ڈیسک) رواں سال جنوری تا مارچ پاکستان کے مقامی تیل و گیس کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جنوری تا مارچ 2026ء پاکستان میں تیل و گیس کے 11 بڑے ذخائر دریافت ہوئے،جنوری تا مارچ مقامی خام تیل کے ذخائر میں 21.3 فیصد کے ساتھ یومیہ 13 ہزار 534 بیرل اضافہ ہوا،جس کے بعد پاکستان کی مقامی خام تیل کی مجموعی پیداوار یومیہ 63 ہزار 429 بیرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق  جنوری تا مارچ 2026ء گیس کے مقامی ذخائر میں 119 ایم ایم سی ایف ڈی کے ساتھ 4 فیصد نمو ہوئی،مقامی گیس کی مجموعی پیداوار یومیہ 2 ہزار 981 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   تیل و گیس کے زیادہ تر ذخائر کوہاٹ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ سے دریافت ہوئے،دریافتوں سے او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز اور پی پی ایل کی فی شیئر آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News