صدر سے وزیرِ اعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

صدر سے وزیرِ اعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
کیپشن: صدر سے وزیرِ اعظم کی ملاقات، قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملاقات میں معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔

خیال رہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی ملاقات میں موجود تھے۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

Watch Live Public News