ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

(ویب ڈیسک )  عالمی  اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  سونا 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی جس سے   10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے کا ہوگیا ۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی.

ادھر   عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ہے۔

Watch Live Public News