نیٹ فلکس پر اسکویڈ گیم جیسا شو ’’ ملین ڈالر سیکرٹ ’’ چلے گا

netflix million dallar secret
کیپشن: netflix million dallar secret
سورس: google

ویب ڈیسک :سیٹ کی بیلٹ باندھ لیں اور تیار ہوجائیں نیٹ فلکس کے  نیا گیم شو دیکھنے کے لئے ، جہاں  جیتنے والے کو ملے گا  ایک ملین ڈالر کا جیک پاٹ، جبکہ وہ اپنے 11ساتھیوں کا نشانہ ہوگا۔

  نیٹ فلکس کا ’’ ملین ڈالر سیکرٹ ’’ گیم شو 8 اقساط پر مشتمل سیریز ہے جس میں 12 افراد شریک ہوں گے اور آخری شخص یا بارہواں کھلاڑی ہی ملین ڈالر جیتے گا ۔

 اندازہ ہے کہ اس شو کا ڈائرکٹر بھی  وہی ہے جس نے  ڈسٹوپیئن ان ٹون اسکویڈ گیم بنائی ۔ اسکویڈ گیم Netflix پر 15 ویں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹی وی شو تھا جس کو 33 ملین سے زیادہ  لوگوں نے دیکھا  ۔

Netflix  کےمطابق گیم شو میں جب ایک بار جب $1 ملین انعام رکھنے والے کو تلاش کر لیا جاتا ہے  وہ دوسرے شرکا کا ہدف ہوتا ہے ۔   نیٹ فلکس نے اسے اسٹرٹیجی اور یونٹی کا کھیل قرار دیا ہے۔ 

برطانوی اداکار پیٹر سیرافینوچز ’’ ملین ڈالر سیکرٹ’’ کی میزبانی کریں گے۔  پیٹر اس سے قبل شان آف دی ڈیڈ میں شان کے بدمزاج، ذمہ دار روم میٹ (اور، بعد میں، شاور زومبی)  کا کردار ادا کرچکے ہیں۔ نیٹ فلکس نے یہ نہیں بتایا کہ شو کا پریمیئر کب ہوگا۔

Watch Live Public News